امریکی صدر براک اوباما نے ترک صدر ریسیپ اردواں سے جنگجو تنظیم دولت
اسلامیہ (داعش ) کے خلاف چلائی جارہی عسکری مہم کو لے کر فون پر بات کی۔ وائٹ ہاوس نے کل بتایا کہ مسٹر اوباما نے عراق میں داعش کے خلاف
مہم میں
ترکی کی حصہ داری طے کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان چل رہی بات چیت کا
خیرمقدم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس بات چیت میں دونوں ملکوں نے عراق کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو قائم رکھنے کے عہد کو دہرایا۔